2 جنوری 2026 - 16:28
ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ مؤقف پر اسلامی جمہوریہ ایران کا سخت اور فوری ردِعمل

اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ بیانات اور ایران کے خلاف دھمکیوں پر شدید ردِعمل دیا ہے۔

اہل بیت (ع) نیوز ایجنسی ابنا کے مطابق، اسلامی جمہوریہ ایران کی اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری ڈاکٹر علی لاریجانی نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مداخلت پسندانہ مؤقف اور ایران کے خلاف کارروائی کی دھمکی پر سخت ردِعمل ظاہر کیا ہے۔

ڈاکٹر لاریجانی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیلی حکام اور ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے اصل پس منظر واضح ہو گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم احتجاج کرنے والے دکانداروں اور تخریب کاری میں ملوث عناصر کے درمیان واضح فرق کو تسلیم کرتے ہیں، تاہم ٹرمپ کو یہ سمجھ لینا چاہیے کہ ایران کے داخلی معاملے میں امریکا کی مداخلت پورے خطے میں بدامنی کا باعث بنے گی اور اس سے خود امریکا کے مفادات کو شدید نقصان پہنچے گا۔

اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کے سیکریٹری نے اپنے بیان میں زور دے کر کہا کہ امریکی عوام کو یہ جان لینا چاہیے کہ مہم جوئی کا آغاز ٹرمپ نے خود کیا ہے، لہٰذا وہ اپنے فوجیوں کی سلامتی کے بارے میں فکرمند رہیں۔

واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کچھ دیر قبل ایران مخالف نئی ہرزہ سرائی کرتے ہوئے ایک بیان میں ایران کے خلاف اقدام کی دھمکی دی اور شرپسند عناصر کی حمایت کا عندیہ دیا تھا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha